بھٹکل:29؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل کے گریڈ -1 تحصیلدار کے طورپر گذشتہ چند ماہ سے خدمات انجام دینےو الے ڈاکٹر سُمنت بی ای کا شیموگہ تبادلہ کرتےہوئےریاست کرناٹک کی جانب سے حکم جاری ہواہے۔
سرکار کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر سمنت بی ای کو شیموگہ ضلع ڈی سی دفتر میں بطور میونسپالٹی تحصیلدار کے عہدے پر نامزد کرتےہوئےتبادلہ کیاگیا ہے۔ خیال رہےکہ سمنت بی ای ایک سال سے بھی کم عرصہ بھٹکل میں رہے۔
ڈاکٹر سُمنت کے شموگہ ٹرانسفر کرنے کے بعد فی الحال ان کی جگہ پر بھٹکل میں کسی نئے تحصیلدار کا تقرر نہیں کیا گیا ہے۔